پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدرانجمن تاجران کلاتھ مرچنٹس امین پوربازاراورFCCI کے سا بق ممبر ایگزیکٹو رانا اکرام اللہ نے پٹرو ل اور ڈیزل کی قیمت میں یک مشت 55 روپے لٹر کے اضافے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے پرفوری نظر ثانی کا مطالبہ کیاہے انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضا فہ سے پبلک ٹرانسپورٹ ، مال بردار، بسوں ویگنوں اور ریلوے کے کرائے بھی بڑھ گئے ہیں اسطرح ملک میںمہنگائی کاعفریت بد مست ہاتھی بنکر اپنے سامنے ہر شہ کو پامال کرتا چلا جائیگا اور اسے لگام ڈالنے والا کوئی نہیںہوگا ۔رانا اکرام اللہ نے کہا کہ بجلی ، گیساور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نے عام آدمی کی زندگی مفلوج کر دی ہے وزیر اعظم اس کا نوٹس لیتے ہوئے نظر ثانی کی ہدایت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں