لاہور(بیوروچیف)یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 7روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے۔اگلے 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آ گئی ہے۔
60