پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخرکردی

لاہور (بیوروچیف) ایران ، امریکہ اور اسرائیل جنگ کے باعث پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن لاہور نے 27مارچ کی ہڑتال موخرکر دی۔پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے پٹرول اورڈیزل منافع میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور نے پٹرول اور ڈیزل منافع میں اضافے کیلئے 27مارچ کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا تاہم ایران ، امریکہ اور اسرائیل جنگ کی صورتحال کے باعث پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن لاہورنے ہڑتال مؤخر کر دی۔ صدر ایسوسی ایشن لاہور جہانزیب ملک کا کہنا تھا کہ حکومت سے پٹرول اورڈیزل منافع میں اضافیکا مطالبہ کیا تھا ۔لاہورمیں پٹرول پر 6روپے 70پیسے فی لیٹرمنافع دیا جارہا ہے۔ہم نے سیل پر 8فیصد منافع کا مطالبہ کیا تھا۔ جنگ کی صورتحال کے باعث ہڑتال مؤخرکردی ہے۔دوسری جانب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ اور اپریل کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات یقینی بنا لی گئی ہیں۔ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا اسٹاک تسلی بخش اور تیل کی سپلائی چین بھی مکمل طور پر مستحکم ہے۔ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ تسلی بخش ہے۔ سپلائی چین مکمل طور پر مستحکم ہے۔ مارچ اور اپریل کیلئے پیٹرول کی درآمدات بھی یقینی بنا لی گئی ہیں۔ جبکہ ریفائنریز معمول کے مطابق پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں