پٹرول اورڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 8 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے،جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 188روپے 73پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،قیمت میں اضافے کا اطلاق ہو گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 180روپے 53 پیسے فی لیٹر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں