پٹرول اور ڈیزل سستا

اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی لیٹر اورہائی اسپیڈ ڈیزل 4روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ۔قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256روپے 13پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 20پیسے فی لیٹر کمی گئی ، لائٹ ڈیزل آئل 5روپے 25پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171روپے 65پیسے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 155روپے 81پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں