پٹرول اور ڈیزل سستا

اسلام آباد (بیوروچیف) یکم مارچ سے آئندہ 15دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہینئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 31پیسے اور پیٹرول پر 50پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کمی کے بعد قیمت 258روپے 64پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 255روپے 63پیسے ہوئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 53پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 168روپے 12پیسے ہو گئی۔ نئے قیمت کے مطابق لائٹ ڈیزل 2روپے 47 پیسے سستا ہوا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 153روپے 34پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں