پٹرول اور ڈیزل سستا

اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں2’2روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نوٹیفکیشن مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 252روپے 63پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 256روپے 64پیسے فی لیٹر ہوگی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں