پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12بجے سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے 47پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 256روپے 13پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 260روپے 95پیسے فی لیٹر ہوگی۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں اتار چڑھائو کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں