پٹرول اور ڈیزل پر عائد فی لٹر لیوی میں اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرا ر رکھنے کے اعلان کے بعد پٹرول اور ڈیزل پر عائد فی لیٹر لیوی میں مزید اضافہ کر دیا۔وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر لیوی 60 سے بڑھا کر 70روپے فی لیٹر کر دی گئی، ڈیزل پر بھی لیوی 10روپے فی لیٹر بڑھائی گئی، ڈیزل پر لیوی 60روپے سے بڑھا کر 70روپے کر دی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل پر لیوی 7روپے 75پیسے فی لیٹر، ہائی اوکٹین پر لیوی 50روپے فی لیٹر کر دی گئی، لیوی بڑھانے سے 16 دنوں میں 50 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، لیوی بڑھانے سے موصول اضافی رقم بجلی کے بلوں میں ریلیف پر خرچ ہوگی۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2025 کے وفاقی بجٹ میں پٹرولیم لیوی کو 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم حکومت نے وقفے وقفے سے 20 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔دوسری جانب حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں