پٹرول اور ڈیزل پر37فیصد تک ٹیکس کا انکشاف

اسلام آباد (بیوروچیف) شہری فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے بتادیا۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 37فیصد ٹیکسز شامل ہیں۔ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 96روپے 28پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں۔ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34فیصد ٹیکسز شامل ہیں، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94روپے 92پیسے کے ٹیکسز ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر یہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائیمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں۔ملک میں پیٹرول 263روپے 45پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 279روپے 64پیسے فی لیٹر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں