پٹرول سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) یکم اگست سے آئندہ پندہ روز کے لیے پیٹرول کے نرخ میں 9.07روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اس کی وجہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کو بتایا جارہا ہے’ اس کے علاوہ ایک اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی ایڈجسٹمنٹ بھی بتائی جارہی ہے۔ اس کا اثر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی ہو رہا ہے ۔ صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت 272.16روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 263.08روپے فی لیٹر، ڈیزل کی 283.35روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ تاہم مٹی کے تیل (کیروسین) کے فی لیٹر دام 3.55 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 181.33روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 184.88روپے فی لیٹر ہو جائیں گے۔ لائٹ ڈیزل کے دام 2.33 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 167.76 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 170.09روپے فی لیٹر ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں