پٹرول میں55روپے فی لیٹراضافہ ناقابل برداشت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہا کہ عالمی حالات کو جوازبناکر پیٹرو ل اورڈیزل کی قیمتوں میں یکمشت 55 روپے فی لیٹر تک اضافہ ناقابل برداشت اورعوام پر ظلم ہے کیا حکو مت یہ امر یقینی بنائیگی جب مشرق وسطی میں کشیدگی کم ہوجائے گی کیا حکو مت یکمشت اضافہ واپس لے گی۔ ڈا کٹر حاجی حنیف طیب نے کہاحکومت کی جانب سے لیوی کو کم کرکے بھی عوام کوپیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بحران سے بچایاجاسکتاتھا، غیر ضروری پروٹوکول اورمراعات کو ختم کرکے عوام کو ریلیف دیاجاناچاہیے تھالیکن ایساکرنے کے بجائے عوام پرمہنگائی کا بوجھ ڈال کر غیر ذمہ دارانہ اقدام کیاہے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے کے فورابعدہی اس کے اثرات آناشروع ہوگئے ہیں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیاگیا روزمرہ کی استعمال ہونے والی اشیائے خوردونوش میں بھی مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ حکومت کو عوامی مسائل اورمشکلات کااحساس کرناہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات بجلی،گیس کے نرخوں میں کمی اورمختلف ریلیف پیکیج کے ذریعے عوام پر مالی بوجھ کم کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں