پٹرول پمپ اور بس میں آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر انٹرلوپ کی بس اور تاندلیانوالہ کے نواح میں پٹرول پمپ میں آتشزدگی’ ریسکیو1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز کینال روڈ پر انٹرلوپ کی بس محنت کشوں کو لیکر آ رہی تھی اچانک بس میں آگ بھڑک اُٹھی اس میں سوار محنت کشوں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں اور آگ لگنے سے بس جل کر خاکستر ہو گئی، جبکہ دوسرا واقعہ تاندلیانوالہ کے علاقہ کینال ویو گارڈن کے قریب پیش آیا جہاں پر پٹرول پمپ کے یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، وہاں پر لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر اپنی پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں