کمالیہ(نامہ نگار)پٹرول پمپ کے سامنے کھڑی گاڑی میں آگ لگ گئی گاڑی جل گئی شہریو ں نے اپنی مدد اپ کے تحت آگ پر قابو پایا، تفصیل کے مطابق گریڈ اسٹیشن کمالیہ کے نزدیک ایک مزدا ڈالہ پٹرول پمپ کے سامنے موجود تھا کہ اس دوران اچانک گاڑی میں اگ بھڑک اٹھی ڈرائیور نے بھاگ کر جان بچائی گاڑی مکمل طور پر جل گئی شہریوں نے اپنی مدد اپ کے تحت اگ پر قابو پایا مبینہ طور پر اگ لگنے کی وجہ ڈرائیور کے سگریٹ پینے کی بتائی جا رہی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
13