27

پٹرول ‘ڈیزل کی سمگلنگ ساڑھے 3 کروڑ ڈالر نقصان

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر بھاری مقدار میں ایندھن کو غیر قانونی آمد سے نہ صرف ملک میں تیل کی صنعت خطرے میں پڑ گئی ہے بلکہ اس سے ماہانہ 3کروڑ56 لاکھ ڈالرز کے بھاری نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ آئل کمپنیز ایڈو ائزری کونسل (او سی اے سی)نے سیکرٹری پیٹرولیم کو اس حساس مسئلہ سے آگاہ کیا ۔ اور ان پر فوری کارروائی کے لیے زور دیا ۔ جس سے ملکی مالیات کو بھی بھاری نقصان پہنچ رہا ہے ۔ یہ سنگین اور غیر یقینی صورتحال فوری اور سخت اقدامات کی متقاضی ہے ۔ اس بارے میں چیئرمین او سی اے سی عادل خٹک نے سیکرٹری پیٹرولیم کو ایک خط میں توجہ دلائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں