39

پٹرول’ ڈیزل کی قیمتیں برقرار

اسلام آباد (بیوروچیف) نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ مٹی کا تیل لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا۔پیٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے برقرار رہے گی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 211 روپے 3 پیسے ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 189 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے یکم نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کی مزید کمی متوقع ہے۔سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگر نگران حکومت پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ نہیں کرتی تو ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)کی قیمت میں تقریبا 5 سے 6 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ پیٹرول تقریبا 18 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں