پٹرول ‘ڈیزل کی قیمتیں برقرار’مٹی کا تیل مہنگا

اسلام آباد(بیوروچیف) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی سامنے آ رہے ہیں، مٹی کا تیل مزید 4 روپے 66پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت بڑھ کر 433روپے 40پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے اور اس اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔دوسری طرف پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے پر برقرار ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 95 روپے 59 پیسے فی لیٹر پی ڈی سی ادا کرے گی، جبکہ ڈیزل پر یہ رقم 203 روپے 88 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں