پٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور یونین کونسل کے سابق وائس چیئر مین خواجہ اسداعجاز منانے پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے کو پٹرول چھڑک کر عوام کوزندہ جلانے کے مترادف قرار دے دیا ہے انہوں نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ ہرہفتے قیمت میں اضافہ ہوگاجس سے مہنگائی کاایسا طوفان آ ئیگاجس سے باالخصوص غریب عوام زندہ درگور ہوں گے-مٹی کے تیل کی قیمت میں تاریخی اضافہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکمران عوام کوریلیف نہیں تکلیف دینے والے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے اقتدارمیں آ نے والے ملک اور عوام کی خدمت کے لیے نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کروانے کے لیے آئے تھے-ردعمل میں ان کاکہناتھاکہ عید پرعوام کوہرسطح پرریلیف دینا چاہیے تھامگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو قوت خریدسے محروم کردیاگیاہے ایسے حالات میں فیصل آباد کے بزرگ شاعر باباعبیرابوذری نے کہا تھا عیداں ہوون یاشبراتاں سانوں کی چھڈوجی ایہ گلاں باتاں سانوں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں