34

پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے پر اظہارتشویش

فیصل آباد(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم پی اے پی پی 116-میاں علی سر فراز نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوںمیں اضافے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوںمیں اضافہ ہوجائیگا حکومت پٹرول کی قیمتوںمیں اضافہ کر کے عوام کیلئے عید کی خوشیوںپرپانی پھیردیاہے ۔ پٹرول مہنگا، عوام پریشان، سرکاری اشرافیہ کے مفت مزے برقرارہیں وفاقی حکومت نے چند د نوں کے فرق سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے خود کو عوام کا وہ ”خادم” ثابت کیا ہے جو عوام کے زخمو ں پر نمک چھڑکنے کا کام کررہا ہے۔ پہلے ہی مہنگا ئی کی چکی میں پسنے والے عوام جہاں ایک طرف کھانے پینے کی روزہ مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں