پٹرول کی قیمت میں کمی چیلنج

لاہور (بیوروچیف) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاجوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کی گئی کمی بین الاقوامی معیار اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے مطابق نہیں ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر صارفین کو مکمل ریلیف فراہم نہیں کیا۔ قیمتوں کے تعین کا موجودہ طریقہ کار غیر شفاف اور عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ازسرِ نو تعین کیا جائے اور وفاقی حکومت کو ہدایت کی جائے کہ وہ قیمتوں کا تعین بین الاقوامی معیار، لاگت اور ٹیکسوں کے شفاف نظام کے مطابق کرے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں