پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) نئے سال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے 60پیسے فی لیٹرتک کمی کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے 60پیسے فی لیٹرتک کمی کا امکان ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول قیمت میں یکم جنوری سے 10روپے60پیسے فی لیٹرکمی تجویز ہے،اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 59پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز ہے،جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9روپے فی لیٹر کمی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 62پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔اوگراکل ورکنگ پیپرحکومت کوبھجوائیگی،حکومت ریونیوضروریات مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریگی،وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعدفیصلہ کریگی،حتمی نوٹیفکیشن وزارت پٹرولیم سے جاری کیاجائے گا، حکومت نے لیوی یا ٹیکسز عائد نہ کیے تو نئے سال پر عوام کو ریلیف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں