21

پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لیٹراضافہ ظلم عظیم ہے

فیصل آباد (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 115 کے ٹکٹ ہولڈر چوھدری عدیل تاج نے عین عید سے چند روز قبل پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کو عوام الناس پر بہت بڑا ظلم عظیم قرار دیتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے تناسب سے کمی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی زیادہ سے زیادہ فی لیٹر قیمت 150 روپے سے اوپر نہیں ہونی چا ہیئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سارا معاشی بوجھ صرف غریبوں پر ہی ڈال دینا کہاں کی عقلمندی ہے ا گر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا حکومت کی مجبو ری ہے تو پھر وہ سرکاری افسران کی مفت بجلی ، مفت پٹرول جیسے شاہانہ اخراجات کا بوجھ عام آ دمی سے کیوں وصول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ایوان کی توجہ بدترین مہنگائی کی طرف دلوائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں