فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسینیٹر چوہدری عابد شیر علی نے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف عام عوام کو براہ راست ریلیف ملے گا بلکہ مہنگائی میں بھی نمایاں کمی آئیگی، حکومت کا پٹرول کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر مقرر کرنا عوام دوست پالیسیوں کی واضح عکاسی ہے، وفاقی کابینہ کا اپنی 6 ماہ کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ بھی قابل تحسین ہے۔ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت صرف باتوں تک محدود نہیں بلکہ قربانی دیکر عوام کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مشکل حالات میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی، ایسے فیصلے ہی قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کو مضبوط بناتے ہیں، دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ پاکستان کو ترقی واستحکام کی راہ پر گامزن رکھے۔



