پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے سے گریز کیا جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عمر میلہ کی زیر نگرانی پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے پیٹرول پمپ مالکان اور پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پیٹرول کی دستیابی، سپلائی اور فروخت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ شہریوں کو مقررہ نرخوں پر پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو پیٹرول کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں