32

پکنک منانے گئے ‘ 3لڑکے دریا میں ڈوب گئے ‘ 2نعشیں مل گئیں

جھنگ (نامہ نگار)پکنک منانے گئے 3 لڑکے ڈوب گئے ‘ 2 کی نعش مل گئیں ‘ 1 کی تلاش جاری ‘ تفصیل کے مطابق سخیرہ کے علاقہ میں پکنک منانے جانیوالے تین لڑکے دریا میں ڈوب گئے ‘ 12سالہ لڑکے عبدالوہاب اور 16 سالہ عدیل کی نعشیں مل گئی ہیں ہے جبکہ دریا میں ڈوبنے والے دو لڑکوں کی تلاش کیلئے امدادی ٹیمیں متحرک ہیں مگر ابھی تک انکا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ‘ پکنک منانے کیلئے جانیوالے ان تین لڑکوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ میں سوگ کی کیفیت چھا گئی جبکہ ان کے والدین شدت غم سے سکتے میں آگئے ‘ دریا میں ڈوبنے والے 12سالہ عبدالوہاب اور 16 سالہ عدیل کی نعشیں مل گئی ہیں نعش ورثاء کے سپرد کردی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں