پکڑے جانے پر نوجوان کی فائرنگ،محبوبہ کا باپ قتل

بھوآنہ(نامہ نگار) محبوبہ کو ملنے گئے نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی کا باپ قتل۔ تفصیل کے مطابق نوجوان قیصر بھوآنہ کے موضع نٹھر کے رہائشی وارث کے گھر رات گئے اپنی محبوبہ کو ملنے دیوار پھلانگ کر داخل ہوا، آہٹ سن کر لڑکی کے گھر والے جاگ پڑے اور قیصر کو دبوچ لیا جس پر ملزم قیصر نے فائرنگ کر دی، گولی لگنے سے لڑکی کا والد وارث زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور ملزم قیصر موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں