47

پہلا الیکشن …..پہلی جیت

8فروری 2024ء کو منعقدہ عام انتخابات میں فیصل آباد کے نتائج نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سیاسی مبصرین کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے 2اور صوبائی اسمبلی کے 7امیدوار ایسے ہیں جو تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہونے پر آزاد حیثیت سے ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ہیں۔حلقہ این اے 101میں بالکل نئے سیاسی چہرے رانا عاطف محمود نے الیکشن سے چند روز قبل اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا اور تحریک انصاف کی حمایت کے ساتھ آزاد حیثیت سے 134840ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اس طرح وہ پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے میاں عرفان منان 89571ووٹ حاصل کر سکے۔اسی طرح حلقہ این اے 102میں پہلی مرتبہ قسمت آزمائی کرنے والے ممتاز قانون دان چنگیز احمد خان کاکڑ نے تحریک انصاف کی حمایت کے ساتھ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور وہ 132526ووٹ لے کر ایم این اے منتخب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل چوہدری عابد شیر علی 100320ووٹ حاصل کر سکے۔اسی طرح پہلی مرتبہ الیکشن جیتنے والوں میں پی پی 98میں آزاد امیدوار جنیدافضل ساہی شامل ہیں۔ جنہوں نے تحریک انصاف کی حمایت کے ساتھ 73530ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل سابق صوبائی وزیر استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار اجمل چیمہ صرف 47828ووٹ حاصل کر سکے۔ پی پی 99میں احمد مجتبی نے 55991ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی ان کے مدمقابل سابق ایم پی اے لیگی امیدوار رانا شعیب ادریس کو 42765ووٹ ملے۔پی پی 110میں عمران خان کے قریبی عزیز حسن ذکا نیازی نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے مہر حامد رشید کو شکست فاش دی۔ حسن ذکا نیازی 46819ووٹ حاصل کر سکے جبکہ مہر حامد رشید کو 32028ووٹ پڑے۔ پی پی 111میں بشارت ڈوگر نے آزاد حیثیت سے 45575ووٹ حاصل کئے اور ایم پی اے منتخب ہوئے۔ ان کے مدمقابل سابق ایم پی اے لیگی امیدوار فقیر حسین ڈوگر 36349ووٹ حاصل کر سکے۔ پی پی 112میں چوہدری عمر دراز خاں کے فرزند چوہدری اسد محمود خاں نے تحریک انصاف کی حمایت کے ساتھ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور 75538ووٹ حاصل کئے اور کامیابی سمیٹی۔ ان کے مدمقابل لیگی امیدوار اسرار احمد منے خان نے 47857ووٹ لئے پی پی 113میں سردار ندیم صادق ڈوگر نے تحریک انصاف کی حمایت کے ساتھ آزاد حیثیت سے سابق ایم پی اے رانا علی عباس خاں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آزاد حیثیت سے 47931ووٹ حاصل کر کے ایم پی اے شپ حاصل کر لی۔ رانا علی عباس خاں 33669ووٹ حاصل کر سکے۔ پی پی 117میں تحریک انصاف کی حمایت کے ساتھ رانا عبدالرزاق نے 54170ووٹ لے کر جیت اپنے نام کی ان کے مدمقابل لیگی امیدوار خواجہ محمد رضوان40070ووٹ لے سکے۔کامیابی حاصل کرنے والے 9امیدواروں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے اور انہوں نے آزاد حیثیت سے مختلف انتخابی نشانات کے ساتھ الیکشن لڑا اورکامیابی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں