پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد شان مسعود کی گفتگو

لاہور(سپورٹس نیوز) کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شاہ مسعود کا کہنا ہے کہ ذاتی اچیومنٹس اتنی اہم نہیں ٹیم کا جیتنا ضروری ہے۔ ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلیں۔ ہم نے ہوم کنڈیشن پر وننگ مومینٹم برقرار رکھنا ہے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ مسعود نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم جیت گئے تو سب ٹھیک ہے، کافی چیزیں نوٹ کی ہیں اورانہیں مزید بہتر کرنے کے لئے اس پر کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں