پہلا ٹی 20’پاکستان نیوزی لینڈ کل آمنے سامنے

کرائسٹ چرچ (سپورٹس نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20انٹرنیشنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔کرائسٹ چرچ میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا 6بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔سلمان علی آغا اس سے قبل زمبابوے کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں، وہ سیریز پاکستان نے 2-1سے جیتی تھی۔پاکستانی ٹیم نے کرائسٹ چرچ پہنچنے کے بعد کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی، یہ نوجوان ٹیم ہے اور سیریز میں بے خوف کرکٹ کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں