55

پہلا DS کرکٹ ٹورنامنٹ 16 ٹیموں کی شرکت

لاہور (سپورٹس نیوز) پہلا ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گریفن گراؤنڈ مغلپورہ میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں مختلف برانچز کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران ہر برانچ کی ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیلی۔ سنسنی خیز کرکٹ مقابلوں کے درمیان ٹیموں میں دیدنی جوش و خروش بھی پایا گیا۔ ٹیموں کے درمیان راؤنڈ میچز، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل میچز کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ڈی ایس ریلوے لاہور کی جانب سے ڈویڑنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نزیر اور ڈویڑنل پرسانل آفیسر محمد علی ذیشان زیدی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ ٹورنامنٹ کے چیف پیٹرن محمد حنیف گل نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔ اس موقع پر افسران سمیت کھلاڑیوں میں تعریفی صنعتوں کے علاوہ انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں