پہلگام اور آپریشن سندور کے حوالے سے بھارت کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں پیش آنیوالے پہلگام حملے کے حوالے سے بھارتی حکومت کا جھوٹا بیانیہ اس وقت بے نقاب ہوگیا جب مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ یہ حملہ دراصل سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا نتیجہ تھا۔دیے گئے انٹرویو میں منوج سنہا نے اعتراف کیا کہ حملہ آوروں کو روکنے یا گرفتار کرنے میں فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر ناکام رہے۔ اس انکشاف کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں، بالخصوص کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے منوج سنہا کے استعفی کا مطالبہ کر دیا ہے مودی سرکار پہلگام سانحے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگے اور لیفٹیننٹ گورنر مستعفی ہوں۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ منوج سنہا کی نااہلی نے کشمیری عوام کی جان، عزت اور روزگار کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ کانگریس رہنماں نے 26 افراد کی ہلاکت کے بعد ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔دی وائر کے مطابق مودی حکومت واقعے میں پاکستان کے مبینہ کردار کے شواہد عالمی سطح پر پیش کرنے میں ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں