کراچی (شوبز نیوز) پاکستان شوبز کی مایہ ناز اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں فیلڈ میں جب پہلی بار دھوکا دیا تو اس کے بعد میں تمام معاہدے تحریری طور پر کرتی ہوں۔شوبز فیلڈ میں ہونے والی دھوکہ دہی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ پر جاکر معلوم ہوا کہ اس کا اسکرپٹ ہی بدل گیا اور جو میرا کردار تھا وہ بھی نہیں رہا، جس پر میں احتجاجا کام نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس دن کے بعد سے میں سیکھا کہ کوئی بھی کام تحریری معاہدے کے بغیر نہیں کرنا چاہیے، اس کے علاوہ میں خود تمام معاملات کا بغور جائزہ لیتی ہوں، ویسے بھی وہ تجربہ میرے لیے اچھا رہا۔مہوش نے بتایا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ایڈ سے کیا تھا اور جو پہلا چیک ملا اسے اپنی والدہ کو دیا یہ چیک ملنے پر مجھے بیحد خوشی محسوس ہورہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش رہی ہے کہ میں چیلنجنگ کردار ادا کروں اور میرا کام پچھلے کردار سے مختلف ہو میں ہر کردار قبول کرنے سے پہلے کہانی اسکرپٹ اور ڈائریکٹر کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں۔
