پہلی حج پرواز340حجاج کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (بیوروچیف) پہلی حج پرواز سعودی عرب سے 340حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ایئر پورٹ پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، حکام وزارت مذہبی امور نے حجاج کا استقبال کیا۔اسلام آباد ایئرپورٹ کے مینجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ پوسٹ حج آپریشن 10جولائی تک جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی اسلام آباد واپسی کی پروازیں آئیں گی، آپریشن میں 30ہزار سے زائد حجاج اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔آفتاب گیلانی نے کہا کہ پوسٹ حج آپریشن کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں