50

پہلی سپیریئر قومی مرد و خواتین ریس مقابلے لاہور میں ہونگے

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اور سپیریئر یونیورسٹی لاہور کے تعاون سے پہلی سپیریئر قومی مرد و خواتین کی تیز ترین ریس کے مقابلے آئندہ ماہ 8اکتوبر کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر وجاہت حسین نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میگا ایونٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اورامیگا ایونٹ میں ملک بھر سے تمام مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن کے ساتھ تمام منسلک محکموں، صوبائی اور علاقائی ایسوسی ایشنز کو دعوت نامیجاری کر دیئے گئے ہیں کیا۔ جن میں پہلا انعام 1 لاکھ روپے، دوسرا انعام 50 ہزار روپے، تیسرا انعام 25 ہزار روپے اور 4 سے 8 پوزیشن ہولڈرز کے لئے دس، دس ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے ایونٹ میں شرکت کی دلچسپی رکھنے والے کھلاڑی ای میل کے ذریعے gاپنے، اپنے ناموں کی رجسٹریشن 5 اکتوبر تک کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام کھلاڑی 8 اکتوبر 2024 کو صبح 9 بجے پنجاب سٹیڈیم، لاہور میں نیشنل کوچنگ ایسوسی ایشن کے صدر رفیق احمد اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے ہیڈ کوچ چوہدری اصغر علی گل کو رجسٹریشن اور دستاویزات کی اسکروٹنی کیلئے رپورٹ کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں