پہلی مکمل انڈر گرائونڈ میٹرو ٹرین شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور( بیورو چیف)پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملک کی پہلی مکمل انڈر گرائونڈ میٹرو ٹرین شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے،آئندہ مالی سال لاہور میں بلیو لائن منصوبہ لانچ کرنے کی تیاری کر لی گئی، فزیبیلٹی اور ڈیزائن ورک تیز کر دیا گیا جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بلیو لائن پر عملی کام شروع کر دیا۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی تاریخ کی پہلی مکمل انڈر گرانڈ میٹرو سروس کی فزیبیلٹی رپورٹ تیاری کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، وزیراعلی مریم نواز نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو فزیبیلٹی اور ڈیزائن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، رپورٹ مکمل ہوتے ہی لاگت، فنانسنگ ماڈل اور تعمیراتی ٹائم لائن واضح ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق 27 کلومیٹر طویل بلیو لائن پراجیکٹ کو تین سال میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ،ویلنشیا ٹائون سے بابو صابو چوک تک مکمل انڈر گرائونڈ ٹریک کی تجویز زیر غور ہے، ٹریک میں جوہر ٹائون، فیصل ٹائون، گارڈن ٹائون، کلمہ چوک، گلبرگ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، وحدت روڈ اور علامہ اقبال ٹائون کے روٹ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں