پہلے شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی کی دوسرے کو بھی مارنے کی کوشش

لاہور (بیورو چیف)آشنا کیساتھ مل کر پہلے شوہر کا قتل، دوسرے شوہر کو قتل کرنے کی کوشش کرنیوالی سفاک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹائون جہاندادا کرم نے کہا کہ گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی، خاتون کی 4سال قبل اشتیاق نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، ملزمہ نے پیسوں کی لالچ میں آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کیا اور دوسری شادی کر لی۔ ملزمہ نازیہ نے آشنا دانش سے مل کر دوسرے شوہر اشفاق کو بھی قتل کرنے کا پلان بنایا، ملزمہ نے پیسوں کی لالچ میں ڈکیتی کا بہانہ بنا کر دوسرے شوہر پر گزشتہ روز فائرنگ کروا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں