پیارا بھائی شہزاد اسلم کی وفد کیساتھ خواجہ رضوان آفس آمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فرنیچر ایسوسی ایشن فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری پیارا بھائی شہزاد اسلم کی قیادت میں تاجروں کا وفد مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 117 خواجہ رضوان کے آفس پہنچا اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک دی’ وفد میں تاجر رہنما رانا عابد علی’ عاصم خان’ محمد اعظم’ وقاص منور’ محمد ارسل’ عامر مقصود و دیگر شامل تھے’ خواجہ محمد رضوان نے مبارکباد دینے کیلئے آنے والے وفد کی شکریہ ادا اور کہا کہ یہ میرے اللہ تعالیٰ کی عطاء ہے’ میری دعا ہے کہ اللہ تمام مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت کرائے’ سیاسی حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ رضوان نے کہا کہ ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں’ ملک اس وقت صحیح سمت میں جا رہا ہے’ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی توجہ صرف عوام کی خدمت پر مرکوز ہے’ پنجاب میں بدترین سیلاب کے باوجود ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں’ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے فیصل آباد والوں کو الیکٹروبس کا تحفہ کسی نعمت سے کم نہیں’ جس میں بزرگ’ خواتین اور سٹوڈنٹس فری سفر کر رہے ہیں اور پنجاب حکومت کے نعرے مار رہے ہیں’ اس کے علاوہ پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت 90ہزار گھر بن رہے ہیں’ پاکستان کی تاریخ میں جب بھی ترقی آئی اور عوامی خدمت کے منصوبے شروع کیے تو پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کیے’خواجہ رضوان نے کہا کہ ووٹ کارکردگی کو دیں ناکہ جذباتی نعروں کو’ پی ٹی آئی نے اپنے تین سالوں میں ملک کو اس قدر نقصان پہنچایا کہ اس کا ازالہ ممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں