پیدائش و اموات رجسٹریشن کے نئے رولز،لیٹ اندراج پر کورٹ ڈگری کی شرط ختم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے نئے برتھ ڈیتھ رولز نافذ کردیئے نئے برتھ ڈیتھ رولز میں رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔سیکرٹری قانون اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بعدقواعد کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا نئے رولز کیمطابق پیدائش سے سات سال تک رجسٹریشن بالکل مفت کی جائے گی۔ایک سال کی عمر تک پیدائش کا اندراج متعلقہ سیکرٹری یوسی کا اختیار ہو گا۔7سال کی عمر تک کا اندراج متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا اختیار ہوگا۔7سال سے زائد عمر کا اندراج متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کا اختیار ہو گا۔لیٹ اندراج کی صورت میں کورٹ ڈگری کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔سات سال سے زائد تاخیر کی صورت میں اخبار اشتہار لازم ہوگا۔سات سال کے بعد اندراج کی صورت میں رجسٹریشن فیس لاگو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں