فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیرا فورس سٹی کا نان کسٹم سگریٹ فروشوں کے خلاف بڑا ایکشن۔ فیصل آباد انچارج پیرا فورس سٹی نعمان مجید کی سربراہی میں نان کسٹم سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔کارروائی کے دوران مختلف پرچون دکانوں اور پان شاپس پر چھاپے مارے گئے۔چھاپوں کے دوران 30 لاکھ روپے مالیت کے نان کسٹم سگریٹ برآمد کر لیے گئے، جنہیں موقع پر ہی تحویل میں لے لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نان کسٹم سگریٹ کی فروخت نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ یہ غیر قانونی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتی ہے پیرا فورس کے مطابق اس مہم کا مقصد غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے



