پیرا فورس اور سرگودھا واسا نے کام کا آغاز کر دیا

سرگودھا (بیورو چیف) حکومت پنجاب نے سرگودھا میں مختلف محکموں کے قیام کے بعد انہیں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے پیرا فورس اور واسا نے سرگودہا میں اپنے اپنے اداروں کا چارج سنبھالنے کے بعد کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قانون پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں اور غیر قانونی تجاوزات کو از خود ختم کر لیں جبکہ اپنا سامان وغیرہ دکانوں میں رکھے دوسری طرف واسا کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں