پیرا فورس سٹی کا نان کسٹم سگریٹ فروشوں کیخلاف ایکشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیرا فورس سٹی کا نان کسٹم سگریٹ فروشوں کے خلاف بڑا ایکشن۔ فصل آباد انچارج پیرا فورس سٹی نعمان مجید کی سربراہی میں نان کسٹم سگریٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران گودام پر چھاپہ مارا گیا ۔ چھا پے کے دوران 50لاکھ روپے مالیت کے نان کسٹم سگریٹ برآمد کر لیے گئے، جنہیں موقع پر ہی تحویل میں لے لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نان کسٹم سگریٹ کی فروخت نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ یہ غیر قانونی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتی ہے۔ پیرا فورس کے مطابق اس مہم کا مقصد غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔ انچارج پیرا فورس سٹی نعمان مجید نے خبردار کیا کہ نان کسٹم اشیاء کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں