پیرا فورس کا تجاوزات کیخلاف آپریشن،تھڑے،گیراج مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر پیرا فورس نے فیصل آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ستیانہ روڈ سلیمی چوک’ رانا پارک’ محلہ سہیل آباد میں آپریشن کرتے ہوئے ہیوی مشینری سے پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ دکانوں’ گھروں کے باہر تھڑے’ گیراج اور چوکوں کو گرانے سے راستے کلیئر کروا دیئے۔ پیرا فورس کا کہنا ہے کہ دکاندار اپنا سامان دکانوں کی حدود میں رکھیں، دکانوں کے باہر پڑے ہوئے سامان کو ضبط اور دکان کو سیل کر دیا جائے گا۔ دکاندار اپنا ڈسپلے دکانوں کی حدود کے باہر نہ لگائیں۔ فٹ پاتھ شہریوں کے پیدل چلنے کے لیے خالی رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں