پیرا فورس کے جرما نوں کیخلاف قصابوں کی ہڑتال

صفدرآباد(نامہ نگار)گوشت بیچنے والوں نے شہر بھر میں مٹن اور بیف کی فروخت بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پیرا فورس کی طرف سے جرمانے کئے جانے کیخلاف ہڑتال کر دی۔جمعہ کے روز صفدرآبادکی گوشت مارکیٹ میںکسی بھی گوشت فروش نے کاروبار نہیں کیا اور تمام دکانیں بند رہیںالبتہ چکن اور مچھلی والے کاروبار کرتے رہے۔اطلاعات یہ ہیں کہ پیرا فورس نے کارروا ئی کرتے ہوئے گراں فروشی پرقصائیوں کو مہنگا گو شت بیچنے پر مجموعی طور پر پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا جس پر قصائیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کاروبا بند کردیا ۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ نے گوشت فروشوں سے موقف کے لئے کہا تو ان کا کہنا ہے کہ ہم سرکاری ریٹ پر اس لئے گوشت فروخت نہیں کر سکتے کہ جانور ہی بہت مہنگی قیمتوںپر ملتے ہیں اور ہم نقصان برداشت نہیںکر سکتے۔مٹن اور بیف کس طرح سرکاری نرخوں پر بیچیں ہمیں تو جانور ہی مہنگے داموں ملتے ہیں اور بڑی مشکل سے پیسے پورے ہوتے ہیں۔جب شہریوں سے اس پر بات کی گئی تو اکثر شہریوں نے کہا کہ یہ سرکاری معاملہ ہے ،ہم گوشت نہیں خرید سکتے مرغی کا گوشت ہی پہنچ سے باہر ہے ہم کیا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں