پیرس (سپورٹس نیوز)پیرس اولمپکس کے وویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راونڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کردیا۔پیرس اولمپکس کے چھٹے دن وویمن باکسنگ کی 66 کلو گرام کیٹیگری کے راونڈ آف سکسٹین میں اٹلی کی اینجلا کیرنی اور الجیریا کی ایمان خلیف کے درمیان مقابلہ تھا۔فائٹ صرف 46 سیکنڈز جاری رہی، جس میں الجیرین باکسر نے حریف باکسر کو دو زوردار مکے رسید کیے، جس کے بعد اٹالین باکسر نے لڑنے سے انکار کردیا۔اینجلا کیرنی نے کہا کہ یہ نا انصافی ہے۔
