9

پیرس اولمپکس میں گتے کے بیڈز کا استعمال! کھلاڑی ناخوش

ٹوکیو(سپورٹس نیوز) سال 2021 پہلی بار ٹوکیو اولمپکس کے دوران استعمال ہونے والے (اینٹی سیکس بیڈز) یعنی گتے کے بیڈز کو پیرس اولپمکس میں دوبارہ کھلاڑیوں کیلئے پیش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے درمیان قربت کو روکنے کیلئے گتے کے بستر متعارف کروائے گئے ہیں تاکہ ایسے اقدام سے بچاجاسکے۔کھلاڑیوں نے گتے کے بنے بستروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے بیڈز لگا کر ہمارے آرام کیساتھ سمجھوتہ کیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹینس اسٹارز، ڈاریا سیویل اور ایلن پیریز نے گتے کے بنے بستر کی ویڈیوز شیئر کیں، جس میں انہیں والی بال گیم کی پریکٹس، اسکواٹ جمپس وغیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اولمپک ولیج میں گتے سے بنے بیڈز (بستروں) کی جانچ پڑتال کی جائے۔دوسری جانب اولمپکس میں شریک دیگر ممالک کے پلئیرز بھی ویڈیوز اور تصاویر اَپ لوڈ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں