135

پیرس پیرالمپکس، چین 19 بڑے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر گیا

پیرس (سپورٹس نیوز) پیرس پیرالمپکس میں چین19بڑے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر گیا۔پیرس پیرالمپکس گیمز میں تیر اندازی، بیڈمنٹن، بلائنڈ فٹ بال، گھڑ سواری، ٹرائیتھلون اور وہیل چیئر رگبی سمیت22کھیلوں کے 549مقابلے ہوں گے ۔یہ ٹوکیو پیرالمپکس سے 10 ایونٹس زیادہ ہیں۔ توقع ہے کہ پیرس پیرا لمپکس میں 160 سے زائد ممالک اور خطوں کے 4,400ایتھلیٹس شرکت کریں گے۔ چین اب تک ٹریک اینڈ فیلڈ اور تیراکی جیسے 19بڑے ایونٹس کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے ۔ 26 جولائی سے11اگست تک جاری رہنے والے گیمز اور 28 اگست سے آٹھ ستمبر تک جاری رہنے والے پیرالمپکس میں ایفل ٹاور کو مرکزی حیثیت حاصل رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں