پیر سید احسن محی الدین شاہ کے بہنوئی انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف روحانی شخصیت پیر سید احسن محی الدین شاہ، سجادہ نشین غوثیہ دربار پیپلز کالونی نمبر 1 فیصل آباد کے بہنوئی سید فرخ حسین بخاری رضائے الٰہی سے وصال فرما گئے ہیں(انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحوم نہایت نیک سیرت محب وطن اور خوش اخلاق انسان تھے آپ دین اسلام کی سربلندی اور نوجوان نسل میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیداری کیلئے زندگی بھر سرگرم رہے ہیں ان کی نماز جنازہ آستانہ غوثیہ دربار حجرہ شریف پیپلز کالونی نمبر 1 فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ علاوہ ازیں عوامی سماجی سیاسی حلقوں اور علماء کرام نے سید فرخ حسین بخاری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں