21

پیر سید فدا حسین شاہ کا عرس مبارک4ستمبرکو ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بفیضان نظر پیرطریقت رہبر شریعت حضرت سید خیرالدین ترمذی المعروف میراں سید خاص وحضرت حاجی پیر سید فدا حسین شاہ نقوی کا 58واں سالانہ عرس مبارک 4ستمبر بروز جمعرات بمطابق 10ربیع الاوّل کو پیپلزکالونی نمبر2 پہاڑی والی گرائونڈ سے ملحقہ صابریہ سراجیہ قبرستان میں واقع نقوی دربار شریف پر ہو گا۔ بانی محفل پیر سید مظفر حسین نقوی’ سید افتخار حسین نقوی کے مطابق عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز بعدازنماز مغرب ہو گا۔ جس کی صدارت پیر سید اشرف علی مسرت نقوی اور مہمان خصوصی محمد شریف عاکف ایڈووکیٹ ہونگے۔ تلاوت کلام کی سعادت قاری ابوبکر نعیمی’ نعت شریف سید احمد عباس نقوی اور خصوصی خطاب خطیب اہلسنت سید خرم شہزاد نقوی کا ہو گا۔ دربار شریف پر چادر پوشی بھی کی جائے گی اور محفل کے آخر میں محفل سماع ہو گی۔ نقوی برادران’ مریدین’ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں