پیر عبدالرحمان کا عرس2جنوری کو راولپنڈی میں ہو گا

صفدرآباد(نامہ نگار)سالانہ عرس مبارک پیر طریقت رہبر شریعت پیر محمد عبد الرحمان رحمتہ اللہ علیہ مورخہ 02 جنوری2026 ء بر وز جمعتہ المبارک آستانہ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی میں منعقد ہو رہا ہے۔علامہ الحاج ڈاکٹر فیض الرحمان کریمی خطیب اعظم صفدرآباد،علامہ ڈاکٹر نجیب الرحمان کریمی اور علامہ عبد الجبار کریمی کی قیادت میںمریدین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد عرس پاک کی تقریبات میںشرکت کے روانہ ہو گی۔میاں اللہ رکھا مستانہ خادم خاص دربار عالیہ عید گاہ شریف نے کہا ہے کہ جو دوست عرس مبارک میں شرکت کے لئے جانا چاہتے ہیں وہ ان سے رابطہ رکھیں تا کہ پروگرام کو آخری شکل دی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں