پیر محل میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،غیر قانونی تعمیر دکانیں مسمار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پنجاب بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی انسداد تجاوزات آپریشن جا ری ۔ پیر محل میںغیر قانونی تعمیر کی گئیں دکانیں مسمار کرکے سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی ہدایت پر اے سی پیرمحل ذوالفقار صابر کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے بھاری مشینری کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے غلہ منڈی کے سرکاری رقبہ کے قریب مسجد کے سامنے غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئیں دکانیںمسمار کردیں ۔ بااثر قابضین نے عرصہ سے غیر قانونی طور پر سرکاری رقبہ پر دکانیں تعمیر کر رکھی تھیں۔ اہل علاقہ اردگرد کے محلہ جات بالخصوص نمازیوں نے تشکر کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر’ اے سی پیرمحل اور عملہ میونسپل کمیٹی کو ستائش کے جذبہ کے تحت خراج تحسین پیش کیا ہے،شہریوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اقدامات عین عوامی مفادات کے مطابق ہیں۔تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہنا چا ہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں